سونے کی فی تولہ قیمت میں1000روپے کمی

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں8ڈالرزکی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1204 ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی رہی ا ور فی تولہ سونے کی قیمت1000روپے کمی سے57300،دس گرام سونے کی قیمت 857روپے کمی سے 49125روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 800روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔واضح رہے کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں پیر اور منگل کو دوروز کے دوران فی تولہ سونے کے داموں میں 2700روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

 

ای پیپر دی نیشن