ایل ڈی اے کے زیراہتمام سکولوںمیںمسئلہ کشمیر پرسیمینارز، ’’آئیں لاہور سر سبز بنائیں‘‘ مہم جاری

لاہور(خصوصی نامہ نگار)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران وملازمین جمعہ30اگست2019ء کو دن 12بجے کشمیر کاز کے لئے اظہار یکجہتی کریں گے۔ اس موقع پر ایل ڈی اے کے زیر انتظام چلنے والے چھ سکولوں میں مسئلہ کشمیر کے موضوع پر سیمینار ز منعقد ہوں گے۔ علاوہ ازیںلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ’’آئیں لاہور سر سبز بنائیں‘‘ مہم جاری ہے۔ایل ڈی اے کی طرف سے شہر میں تین مقامات پر لگائے جانے والے خصوصی کیمپوں کے ذریعے شہریوں میں پودے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔یہ کیمپ ایمپوریم مال جوہر ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن اور لبرٹی مارکیٹ میں لگائے گئے ہیں۔علاوہ ازیںلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کے عملے نے مصطفی ٹائون میں کارروائی کرکے غیر قانونی نصب شدہ گیٹ مسمار کر دئیے اور شہریوں کی آمد و رفت میں حائل رکاوٹیں دور کردیں۔

ای پیپر دی نیشن