اسلام آباد (اے پی پی) سینیٹ کا اجلاس (آج) جمعرات کو شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے، اجلاس میں ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے پیدا ہونے والی صورتحال زیر غور لائی جائے گی۔ ایوان بالا کے اراکین کی تجاویز کو مد نظر رکھتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگرکرنے کیلئے پارلیمانی سفارتکاری کو موثر طور پر بروئے کار لانے کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔
سینٹ کا اجلاس آج شام پانچ بجے ہوگا
Aug 29, 2019