پاکستان 12منٹ میں اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے: لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ

لاہور (نیٹ نیوز) لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان کا شاہین تھری 12منٹ سے بھی کم وقت میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفٰی کا کہنا ہے کہ 27 اور 28 کی رات کو انڈین ٹی وی نے بات اٹھائی کہ پاکستان نے شاہین تھری میزائل موو کر دیئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس یہ دستیاب ہیں اور پاکستان کا جو بھی دشمن ہوگا جو بھی پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کرے گا تو پاکستان کو پھر اختیار ہو گا کہ وہ دشمن کے خلاف کارروائی کرے۔

ای پیپر دی نیشن