پاکستان مخالف ٹوئٹ پر فواد چودھری نے راہول گاندھی کو کھری کھری سنا دیں

Aug 29, 2019

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان مخالف ٹویٹ کرنے پر بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو کھری کھری سنا دیں ہیں۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے راہول گاندھی کو پاکستان مخالف ٹویٹ کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی آپ کی سیاست کا سب سے بڑا مسئلہ کنفیوژن ہے،ایسا موقف اختیار کریں جو حقیقت کے قریب ہو ۔فواد چوہدری نے راہول گاندھی کو مشہور شاعر فیض احمد فیض کا ایک شعر بھی سنایا ۔

مزیدخبریں