اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کیساتھ آخری سانس تک ساتھ رہے گا اورکشمیر آزاد ہو گا۔ پاکستان میں اقلیتیں کشمیریوں کے حق اور مودی کے خلاف متحد ہیں، پاکستان کا کشمیریوں سے روح اور جسم کا رشتہ ہے جبکہ مودی کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، مودی نے خطے کے امن کو تباہ کر دیا ہے، ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان مستقبل کا سرمایہ ہیں ہے اور میرے سامنے طلبا کی شکل میں مستقبل کی قیادت، ڈاکٹر اور انجینئر کر رہے ہیں، انہوں نے کہ کہ وزیر اعظم عمران خان قائد اعظم کے سپاہی ہیں، پاکستان سے تعمیر پاکستان تک مسیحی برادری کا اہم کردار ہے، پاکستان کی تمام اقلیتیں ہمارا فخر ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق ا عوان نے کہا کہ درخت پاکستان کا حسن بناتے اور ماحول کو آلودگی سے بچاتے ہیں، ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے گرین پاکستان مہم شروع کی ہے۔ علاوہ ازیں ایک ٹوئٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم مقبوضہ جموں و کمشیر کے عوام سے کل جمعہ کو 12 بجے کے دوران اظہار یکجہتی کرے گی۔ جمعہ کو آدھ گھنٹہ کے لئے ٹریفک رک جائے گی۔
پاکستان کا کشمیریوں سے روح اور جسم کا رشتہ ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق
Aug 29, 2019