دہشتگردی کے ریکارڈ کھلے تو کئی پارسا چہرے عوام میں شرمسارہونگے:احمدداؤداوگلو

انقرہ (این این آئی )ترکی کے سابق وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے حکمران جماعت آق اور صدر رجب طیب اردگان کی پالیسیوں کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انقرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں احمد دائود اوگلو کا کہنا تھا کہ اگر دہشت گردی کے ریکارڈ کھل گئے تو بہت سے پارسا چہرے عوام الناس کے سامنے شرمسار ہوں گے۔ ان کا اشارہ ترک عہدیداروں کی طرف تھا جن پر دہشت گردی کی پشت پناہی کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔سابق ترک وزیراعظم کا کہنا تھا جون سے نومبر 2015ء ترکی کی تاریخ میں سب سے مشکل اور خطرناک دور تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...