سرکاری ادارے درکار معلومات کے پہلے 10 صفحے بلامعاوضہ فراہم کرنے کے پابند ہونگے

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان انفارمیشن کمیشن نے معلومات تک رسائی کے ایکٹ 2017ء کے سیکشن 27 بی کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے لاگت کا شیڈول نوٹیفائی کیا ہے۔ معلومات تک رسائی کے ایکٹ 2017ء کے تحت وفاقی سرکاری ادارے اب درکار معلومات کے پہلے 10 صفحے بلامعاوضہ فراہم کرنے کے قانونی طور پر پابند ہو گئے ہیں جبکہ اضافی صفحہ کیلئے 2 روپے فی صفحہ وصول کئے جائیں گے۔ وفاقی سرکاری ادارے اب سی ڈی، ڈسک، فلاپی، کیسٹ، ویڈیو یا کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس کی سرکاری پروکیورمنٹ ریکارڈ کی بنیاد پر متعین اصل لاگت ہی وصول کریں گے۔ پاکستان انفارمیشن کمیشن نے معلومات تک رسائی کے ایکٹ 2017ء کے سیکشن 27 بی کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے لاگت کا شیڈول نوٹیفائی کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...