قرآن مجید نے میدان مباہلہ میں سچوں کا تعارف کرایا:علامہ عون نقوی

کراچی(نیوز رپورٹر) جامع مسجد و امام بارگاہ حیدری اورنگی ٹائون نمبر10 میںمیلادمباہلہ کا اجتماع مولانا حسین مسعودی کی صدارت میں ہوا۔اس سے خطاب کے دوران مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ قرآن مجید نے مباہلے کی دعوت کی صورت میں سچوں کا تعارف کروایا اور یہ بات واضح کیاکہ رسول اکرمﷺ اور اہل بیت اطہار کی زندگیاں روشنی کا مینارہ ہیں اور ان مقدس ہستیوں کی محبت مسلمانوںکے ایمان کا حصہ ہے انہی ہادیان برحق نے دین کی تبلیغ اور ترویج کے لئے میدان مباہلہ میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر شیخ مبشر نے کہا کہ نبی کریمﷺ کے اہل بیت نے عیسائیوں اور یہودیوں کے سامنے دین کے حقائق پیش کئے۔ڈاکٹر عین الرضا نے کہا کہ ان بزرگان کی گرانقدر خدمات کو زمانہ فراموش نہ کرپائے گا۔ جلسے سے علامہ باقرعباس زیدی‘ مولانا صادق جعفری‘ شبر رضا‘ علامہ اوسجہ رضوی‘ شہزاد علی رضوی‘ مہدی عباس‘ رضی حیدر‘ ثروت رضوی اور دیگر نے خطاب کیا ۔

ای پیپر دی نیشن