اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اسٹیل ملز، مشین ٹول فیکٹری ملازمین کو تنخوا ہ ادا کرنیکی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، نوائے وقت رپورٹ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز اور پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کو تنخواہ ادا کرنے کی منظوری دے دی، ای سی سی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو جون 2019 کی تنخواہ ادا کرنے کے لئے فنانس دویژن 355 ملین روپے جاری کرے گا جبکہ مالی سال2019-20 کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے مذید 4097 ملین روپے کا انتظام کرنے کا بھی اختیار دیدیا گیا، پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کو فروری تا مئی کی تنخواہ ادا کرنے کے لئے128ملین روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی، ای سی سی نے وزارت صنعت کو ہدایت کی کہ سٹریٹیجک پلان ڈویژن، کامرس، سندھ بلڈنگ کنٹرول، سندھ ریونیو کنٹرول کے ساتھ اجلاس کیا جائے اور تمام واجبات کی ادائیگی کے بعد پاکستان مشین ٹول فیکٹری کوایس پی ڈی کے حوالے کرنے کا منصوبے کو حتمی شکل دی جائے، اجلاس میں گوادر پورٹ اور گوادر فری زون کو انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ دینے کے لئے متعلقہ قوانین میں ترمیم کی بھی منظوری دیدی۔ ای سی سی کو ملک میں گندم کی صورتحال کے بارے میں بتایا گیا، حالیہ دنوں میں گندم کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے، کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک میں گندم کے7.516 ملین ٹن کے ذخائر ہیں، جبکہ گذشتہ سال انہی دنوں میں 10.950ملین ٹن کے ذخائر موجود تھے، اجلاس میں تعلقہ اسلام کوٹ کے 4514گھریلو صارفین کے بجلی کے چارجز کی حکومت سندھ کی طرفے ادائیگی کی بھی منظوری دے دی۔ دریں اثنا مشیر خزانہ کی صدرات میں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں روچ پاور کے ساتھ لیکویڈ فائیڈ ڈیمجز کی سیٹلمنٹ کی بھی منظوری دے دی، جس عرصہ مین پلانٹ بند رہا اور اس کی وجہ فیول کی عدم دستیابی تھی اس عرصہ کو او ایم ایف ای قرار دیا گیا ہے، اس عرصہ کے کپیسٹی پے منٹ جو ادا کئے گئے وہ واپس لئے جائیں گے اور اس کا طریقہ کار بھی طے کر دیا گیا ہے، اجلاس میں نیلم جہلم منسوبے سے مطفر آباد کو پانی کی کم سپلائی اور کم بہائو کے منفی اثرات کے بارے میں رپورٹ کی منظوری دے دی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...