لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ حافظ ممتاز احمد نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی جس میں صوبہ میں سپورٹس کے فروغ کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عدنان ارشد اولکھ نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ سپورٹس کا کلچر تیزی سے فروغ پارہا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب ہر ماہ ایک کھیل کی چیمپئن شپ منعقد کرارہا ہے۔صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمدنے کہا کہ سپورٹس کی سرگرمیوں میں بھرپور اضافہ ہوا ہے، نوجوانوں کو سپورٹس کی جدید سہولتیں مل رہی ہیں‘ نوجوان سپورٹس میں حصہ لے رہے ہیں۔