پشاور (آن لائن) وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ اٹھارہ کے 286افسران کی سنیارٹی لسٹ جاری کردی ہے۔ سنیارٹی میں سینئر ترین افسر میںمحمد اسلم رائو، پھر اظفر منظور اور تیسرے نمبر محمد عمر مسعود شامل ہیں۔ سنیارٹی میں تمام افسران کو واضح کر دیا گیا ہے کہ کسی بھی افسرکے سینئر یا جونئیر ہو نے کا تعین کرنے کے لئے اعتراضات تیس یوم کے اندر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔