لاہور (اے این این) ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ پر منشیات کے مبینہ کاروبار کے سنگین الزامات ہیں۔ عدلیہ آزاد اور ادارے خود مختار ہیں۔ مریم اورنگزیب عدلیہ پر بیانات داغ کر اداروں پر انگلی اٹھانا بند کریں۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں دوران سماعت ججز کی تبدیلی معمول کا معاملہ ہے۔ مریم اورنگزیب جج اینڈ جیوری نہ بنیں، عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیں۔
ججز کی تبدیلی معمول کا معاملہ، مریم اورنگزیب جج اور جیوری نہ بنیں، عدلیہ کو کام کرنے دیں: شہباز گل
Aug 29, 2019