برطانیہ میں وزیراعظم بورس جانسن(Boris Johnson) کی جانب سے دارالعوام معطل کرنے کے اعلان کے خلاف ہزاروں افراد نے ملک بھر میں مظاہرے کئے۔
مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر وزیراعظم جانسن کے خلاف سیاسی بغاوت کے نعرے درج تھے۔
ادھر متعدد ارکان پارلیمنٹ نے ملکہ الزبتھ کے نام ایک خط میں دارالعوام کی معطلی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔