اونٹ کا دیوہیکل مجسمہ گنیز بک آف ور لڈ ریکارڈ میں شامل

Aug 29, 2019 | 14:18

ویب ڈیسک

 سعودی عرب میں اونٹوں کی دوڑ کے مقابلے میں شریک اونٹ کا دیو ہیکل نصب مجسمہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔ سعودی اخبار کے مطابق طائف کے کنگ فیصل پارک میں ”الھجن“ قریہ میں نقاب کشائی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اونٹوں کی دوڑ کے لئے قائم سعودی آرگنائزیشن کے چیئرمین شہزادہ فہد بن جلوی بن عبدالعزیز نے نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر کمشنر طائف سعد بن مقبل المیمونی اورگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے گلین بولرڈ بھی موجود تھے۔اونٹ کا مجسمہ فولادی اسٹینڈ پر کھڑا کیا گیا۔ اس کی چوڑائی 10میٹر ہے، یہ 4.65میٹر اونچا ہے۔ اسے 51.200 قمقموں سے آراستہ کیا گیا ہے۔ یہ قمقمے مختلف شکل و صورت کے ہیں۔طائف میلہ سیزن کے دوران اونٹ کا دیو ہیکل مجسمہ طائف اور یہاں آنے والے سیاحوں کیلئے قابل دید مقام بن گیا ہے۔سعودی عرب اونٹوں اور ان کی دوڑ کے پروگرام کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ اس دیو ہیکل مجسمے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں