ایشزسریز: ناقص امپائرنگ پر آئی سی سی نے جوئیل ولسن اور کرس گفینی کی چھٹی کردی

Aug 29, 2019 | 17:24

ویب ڈیسک

ایشز میں ناقص امپائرنگ پر آئی سی سی حرکت میں آ گئی جب کہ بقیہ میچز سے جوئیل ولسن اور کرس گفینی کی چھٹی کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز اب تک کئی متنازع فیصلوں کا شکار ہوئی ہے، گذشتہ 3میچز میں امپائرز کی جانب سے کئی غلطیاں کی گئیں جس کے بعد اب باقی 2 میچز میں نئے آفیشلزذمہ داری انجام دیں گے۔ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے امپائر جوئیل ولسن نے خاص طور پر ہیڈنگلے میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے آخری لمحات میں بین اسٹوکس کو واضح طور پر ایل بی ڈبلیو ہونے کے باوجود ناٹ آٹ قرار دیا جنھوں نے وننگ چوکا جڑ کر اپنی ٹیم کو ایک وکٹ سے فتح دلا دی۔ آسٹریلوی ٹیم 5منٹ قبل ریویو گنواچکی تھی جس کی وجہ سے وہ اس فیصلے کو چیلنج نہیں کرپائی۔اسی طرح گفینی کے بھی اسی میچ میں ڈی آرایس پر 7 فیصلے تبدیل ہوئے۔ اب یہ دونوں اولڈ ٹریفورڈ یا پھر اوول میں شیڈول باقی میچز میں امپائرنگ نہیں کریں گے۔ ایجبسٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں ولسن کے 8 فیصلے ڈی آر ایس پر تبدیل ہوئے تھے۔ اس طرح انھوں نے اس حوالے سے منفی ریکارڈ بھی برابر کیا۔اب دونوں کی جگہ آئندہ ہفتے مانچسٹر میں شیڈول چوتھے ٹیسٹ میں ماریس ایراسمس اور روچیرا پالیاگروگے فیلڈ جبکہ کمار دھرماسینا تھرڈ امپائر ہوں گے۔

مزیدخبریں