برسلز (نمائندہ خصوصی ) کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت کو چیئرمین کشمیر کمیٹی پنجاب بناۓ جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ راجہ محمد بشارت نے مسلۂ کشمیر کو ہمیشہ اجاگر کیا ،بین الاقوامی سطح پر مظاہروں کو کامیاب بنانے اور کمیونٹی کو متحرک کرنے میں کردار ادا کیا، آپ نے کشمیر یوں سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار ہر موقع پر کیا ،حکومت پنجاب نے ایک ایسے وقت میں راجہ بشارت کا انتخاب کیا ہے جب کشمیر کے معصوم عوام کو مخلص بے باک اور نڈر شخصیات کی ضرورت تھی ، راجہ بشارت ان شخصیات میں شامل ہیں جنھوں نے ہر دور میں مسلۂ کشمیر کے حل کے لیے جدوجہد کی۔ کوٹلی اور کشمیر ایکشن کمیٹی کے چیئرمین راجہ مبارک خان نے راجہ بشارت کی تعنیاتی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ اسے وقت کی ضرورت قرار دیا ۔پی ٹی آئی کے راہنماؤں وقاص رضا نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب کی خدمات کو سراہتے ہوے کہا کہ راجہ بشارت کی تعنیاتی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت مسلۂ کشمیر میں کس قدر سنجیدہ ہے اور مسلۂ کشمیر کا حل کر کے خطے میں امن اور خوشحالی برپا کرنا چاہتی ہے، راجہ بشارت کی تعنیاتی سے بیرون ممالک کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر بھی مسلۂ کشمیر کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے کا موقع ملے گا جس کی وجہ راجہ بشارت کا ماضی کا تجربہ اور مسلۂ کشمیر کے حل کے لیے ان کی خدمات ہیں جنہوں نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی۔