لاہور(پ ر)بزنس مین پینل (پنجاب کے چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے،امام حسین ؓ کی قربانی پوری انسانیت کے لیے ہے، مسلمانوں کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضا یہ ہے کہ تمام مسلمان ایک جان ہو جائیں، آج بھی ظلم وزیادتی کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے۔محرم الحرام کا تقدس ہم سب پر واجب ہے اس سلسلہ میں قانون کی پاسداری اور اسلامی بھائی چارے کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہمیں اپنے دلوں کو امام عالی مقام حضرت امام حسینؓکے کردار کے ساتھ آباد کرنا چاہیے۔ امام حسین ؓنے ریاست میں قرآن اور سنت کی بالادستی کیلئے لازوال قربانی دی۔