عالم میں انتخاب ہے آل رسولؐ پاک
ہر رُخ سے لاجواب ہے آل رسول ؐپاک
معیارِ احتساب ہے آل رسول ؐپاک
تفسیر انقلاب ہے آل رسول ؐپاک
دونوں جہاں ہیں اس کی مہک کے حصار میں
باغِ ابو تراب ہے آل رسولؐ پاک
وہ حکمران ہو کہ کوئی دینی پیشوا
ہر ایک کا نصاب ہے آل رسولؐ پاک
کوئی یزید بھی نہیں کہلاتا اب یزید
پر فخرِ انتساب ہے آل رسول ؐپاک
ہر کربلائے وقت میں ثابت ہوا نبیل
’’تھی‘‘ برسرِ صواب ’’ہے‘‘ آل رسولؐ پاک
نبیل طور