سلام بحضورامام عالی مقامؓ

Aug 29, 2020

عالم میں انتخاب ہے آل رسولؐ پاک 
ہر رُخ سے لاجواب ہے آل  رسول ؐپاک
معیارِ احتساب ہے آل رسول ؐپاک 
تفسیر انقلاب ہے آل رسول ؐپاک 
دونوں جہاں ہیں اس کی مہک کے حصار میں 
باغِ ابو تراب ہے آل رسولؐ پاک 
وہ حکمران ہو کہ کوئی دینی پیشوا 
ہر ایک کا نصاب ہے آل رسولؐ پاک 
کوئی یزید بھی نہیں کہلاتا اب یزید 
پر فخرِ انتساب ہے آل رسول ؐپاک 
ہر کربلائے وقت میں ثابت ہوا نبیل 
’’تھی‘‘ برسرِ صواب ’’ہے‘‘ آل رسولؐ پاک 
 نبیل طور 

مزیدخبریں