آسٹریلیا میں طوفان، بچے سمیت 4 افراد ہلاک، 95 ہزار گھروں کی بجلی معطل

Aug 29, 2020

میلبورن  (اے پی پی) آسٹریلیا کے ساحلی شہر میلبورن میں طوفان بادوباراں کے دوران درخت اور کھمبے گرنے کے نتیجہ میں چار سالہ بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے، 95 ہزار سے زیادہ گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور ایک ڈیم کا پانی پینے کے پانی کے سسٹم میں چلے جانے سے اڑھائی لاکھ افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہو گئے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے دوران چلنے والی ہوائوں کی رفتار 158 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی جس کے نتیجہ میں بجلی کے کئی کھمبے اور درخت گر گئے۔ میلبورن کے بلیک برن نامی مٖضافاتی علاقے میں 4  سالہ بچہ اپنی بہن اور والد کے ساتھ فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے گرنے والے درخت کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ دیگر  واقعات میں 59 سالہ مرد اور 36 سالہ عورت سمیت تین افراد گاڑیوں پر درخت گرنے کے نتیجہ میں ہلاک ہوئے۔

مزیدخبریں