اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پرانی سلطنت عثمانہ اور جدیدترکی میں تقریبا 8 ماہ قبل حصول انصاف کے لیئے آواز اٹھانے والی اور بھوک ہڑتال شروع کرنے والی کرد خاتون ایڈوکیٹ اِبرو تیمتک (استنبول ) 238دن کے بعدزندگی کی بازی ہار گئی۔ بھوک ہڑتال کے باعث جیل میں اِبرو کی حالت بگڑ جانے کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔