کرونا، صرف ماسک پہننا کافی نہیں، سماجی فاصلہ بھی ضروری ہے: عالمی ادارہ صحت 

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)کے ایک چوٹی کے سائنس دان نے فزیکل ڈسٹینسنگ پر لوگوں کے عمل نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے صرف ماسک پہننا کافی نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی پروگرام کی ٹیکنیکل ہیڈ نے کہا صرف ماسک پہن کر آپ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں رہ سکتے بلکہ آپ کو دوسروں سے ایک محفوظ دوری بنا کررکھنی ہوگی۔ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی پروگرام کی ٹیکنیکل ہیڈ ماریا وان کیرخووے نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ہم دیکھ رہے ہیں کہ لوگ اب فزیکل ڈسٹینسنگ کے ضابطوں پر پوری طرح عمل نہیں کررہے ہیں۔ لیکن اگر آپ نے ماسک پہن رکھا ہے تب بھی آپ کو کم از کم ایک میٹر یا چھ فٹ اور اگر ممکن ہوتو اس سے بھی زیادہ فزیکل ڈسٹینسنگ برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن