ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے‘ قیمتی اشیاء سے محروم

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہرکے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے گلشن راوی میں سہیل بٹ کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6 لاکھ10 ہزار روپے مالیت، مانگا منڈی  میںعتیق کی فیملی کو یرغمال بنا کر4لا کھ30ہزار روپے مالیت، مغلپورہ میں شوکت کی فیملی کو یرغمال بنا کر3لاکھ70ہزار روپے مالیت، جنوبی چھاؤنی میں نفیس کے گھر میں گھس کر2لاکھ 40ہزار روپے مالیت، ہڈیارہ میں مجاہد کے گھر سے 2لاکھ 13ہزار روپے مالیت، اسلام پورہ میں گوہر کی فیملی کو یرغمال بنا کر ایک لا کھ20ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی پانچ وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے۔ چوروں نے گارڈن ٹاؤن اور گلشن راوی کے علاقوں سے دوگاڑیاں جبکہ نواں کوٹ، مصری شاہ، مزنگ اور گلبرگ کے علاقوں سے چار موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...