صحابہ کرام اور اہلبیت سے اظہار محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے: ساجد میر 

Aug 29, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر نے کہا ہے صحابہ کرام اور اہل بیت سے اظہار محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے بڑی قربانیوں کے بعد ملک میں دہشت گردی پر قابو پایا، جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ساجد میر کا کہنا تھا ہم ایک بار پھر تحفظ بنیاد اسلام بل کے من و عن نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں، سپیکر پنجاب ا سمبلی چودھری پرویز الٰہی نے جس جرات سے بل پیش  اور منظور کروایا وہ اپنی کوششوں کو جاری رکھیں ہم ان کے ساتھ ہیں ۔

مزیدخبریں