اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عوام کا اعتماد کھو چکی ن لیگ کم از کم صحت کے معاملے پر بھاشن نہ دے، نظام صحت کو مفلوج کرنے والوں کا صحت کے حوالے سے بیان بازی کرنا مضحکہ خیز ہے۔شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا نظام صحت کو تباہ کرنے والوں کے علاج باہر ہو رہے ہیں، کئی دہائیوں تک حکومت کرنے والے اپنے لیے ایک ہسپتال تک نہ بنا سکے جس میں اپنا علاج کروا سکیں، صحت کے شعبے کی آپ کو اس قدر فکر تھی کہ اس کے فنڈز اورنج لائن میں استعمال کیے، کرونا پر حکومتی کامیابی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہی ہے۔عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نے کرونا کے حوالے سے حکومتی کاوشوں کو سراہا، سماجی بہبود کے پروگرامز میں خوردبرد چھوٹے میاں کا وطیرہ رہا ہے، زلزلہ زدگان کی امداد ہڑپنے والے ہی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے، احساس پروگرام کے لیے 208 بل?ن روپے مختص کرنا موجودہ حکومت کی فلاحی سوچ کی عکاس ہے، صحت انصاف کارڑ کی تقسیم بھی صحت کے شعبے میں حکومتی ترجیح کی طرف اشارہ ہے۔ ایچ آئی وی اور ٹی بی کے لئے فنڈنگ کی نئی درخواستیں مسلم لیگ ن کے دور کے کارناموں کی وجہ سے ہیں، مسلم لیگ ن کی طرف سے ایک ٹویٹ کے جواب میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کیس معاملے پر بیان جاری کرنے سے پہلے کسی سے پوچھ لیا کریں ان کے آقاؤں میں سے علاج تو سارے لندن کرواتے ہیں جو بیمار نہیں ہوتے وہ بھی جھوٹ بول کر لندن بھاگ جاتے ہیں۔