شہباز شریف اور انکے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی گئی

لاہور(اے پی پی ) مسلم لیگ ( ن )کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ نیب لاہور کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس کے لیے سپیشل پراسیکیوٹر نیب بیرسٹر عثمان جی راشد چیمہ کی سربراہی میں دو رکنی سپیشل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔جس میں نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز شامل ہیں۔پراسیکیوشن ٹیم لاہور کی احتساب عدالت میں دائر شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں پیش ہوگی۔نیب نے احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے خلاف سات ارب سے زائد کا منی لانڈرنگ ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...