اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کرنے کا بل وزارت قانون کو بھجوا دیا ہے۔ بل کے ذریعے رویت ہلال کمیٹی کو قانونی حیثیت دی جائے گی۔ رویت ہلال کمیٹی قومی اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں قائم ہوئی ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کے مجوزہ قانون میں چیئرمین کمیٹی کی میعاد اور اس کی تقرری کا طریقہ کار بھی ہوگا۔