حادثات: فیروز والا ڈرائیور‘ کنڈکٹر‘ وہاڑی میں ماں‘ باپ‘ بیٹی جاں بحق 

فیروز والہ/ وہاڑی (نامہ نگاران) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں ڈرائیوراور کنڈکٹر جاں بحق اور پندرہ افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔  لاہور گوجرانوالہ روڈ کی آبادی کھوڑی کے قریب دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ٹرک ڈرائیور جاوید احمد اور کنڈکٹر وسیم عالم جاں بحق ہو گئے۔ ٹرک الٹنے کے باعث لوڈ شدہ سامان سڑک پر بکھر گیا۔ صدر مریدکے پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ دوسری جانب وہاڑی میں ٹبہ سلطانپورکے قریب ملتان روڈ پر تیز رفتار بس نے سامنے سے آنے والے رکشہ کو بچاتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کوکچل ڈالا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار ماں، بیٹی اور باپ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ بس کی ٹکر سے رکشہ بھی الٹ گیا جس کی وجہ سے رکشہ میں سوار پانچ مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے دو مسافر شدید زخمی ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن