پرویز خٹک کی ملاقات‘ ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن کا رویہ ملکی مفاد میں نہیں: گورنر پنجاب

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر اپوزیشن کا رویہ ملکی مفاد میں نہیں۔ ان کو ذاتی اور سیاسی نہیں بلکہ قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔ پرویز خٹک سے ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت متحد اور مستحکم ہے ہمیں اپوزیشن سے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کوئی خطرہ نہیں بلکہ 2023ء تک تحریک انصاف کی حکومت اور عمران خان بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔ بد قسمتی سے کچھ لوگوں کو کامیابی کیساتھ پاکستان کا بڑھنا ہضم نہیں ہورہا اور ایسے لوگ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازشیں کر رہے ہے مگر ہم ایسے لوگوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار اداروں کی مضبوطی کیلئے عملی اقدامات ہو رہے ہیں اورہر آنے والا دن پاکستان میں ترقی اور خوشحالی لیکر آرہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...