اسلام آباد(آن لائن ) شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں شعبہ امراض قلب کی ٹیم نے خطے کا پہلا بغیر آپریشن دل کے پرانے سرجیکل والو کا بذریعہ TAVR (Transcatheter Aortic Valve Replacement) جدید اور منفرد علاج کامیابی کے ساتھ کیا ۔ شعبہ امراض قلب کی ٹیم نے یہ پروسیجر ایک 75سالہ مریض پر سر انجام دیا ۔یہ پروسیجر ڈا کٹر اسد اکبر خان کی سربراہی میںکیا گیا ۔