پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 ستمبر کو  طلب 

لاہور (این این آئی) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ سیکرٹریٹ سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 ستمبر کی دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے بھی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ریکوزیشن جمع ہے تاہم حکومت نے اپنے طور پر اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...