صدر کی پاکستان پوسٹ کو معذور ریٹائرڈ ملازم کے بیٹے کو بھرتی کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان پوسٹ کو  معذور  ریٹائرڈ ملازم کے بیٹے کو45 دن کے اندر بھرتی کرنے کی ہدایت کر دی۔ جمعہ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر کے رہائشی محمد شاہد نے پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے  معذور ملازمین کے کوٹے پر بیٹے کی تقرری کی درخواست کے بعد 7 ماہ 16 دن زائد العمر ہونے کے جواز پر مسترد کرنے پر وفاقی محتسب میں شکایت جمع کرائی تھی۔ صدر مملکت نے پاکستان پوسٹ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ نے 30 دن کی مقررہ مدت گزرنے کے بعد درخواست دی ہے، جان بوجھ کر معمول کے طریقہ کار کو پیچیدہ بنایا گیا ہے تاکہ معذور شخص کے بیٹے کی ملازمت کے معاملہ کو مسترد کیا جا سکے۔ شکایت کنندہ محمد شاہد ولد حکمت خان میڈیکل بورڈ کی سفارش پر 29 جنوری 2019ء کو ادارہ سے ریٹائر ہو جس کے بعد اس نے سرکاری ملازمین کے بچوں کے کوٹہ میں اپنے بیٹے کی تعیناتی کیلئے درخواست دی۔ ادارہ کے اعتراض پر شکایت کنندہ نے اپنے بیٹے کا شناختی کارڈ جمع کرایا جس میں اس کی تاریخ پیدائش 7 جولائی 1988ء ہے اور اسے عمر میں 5 سال رعایت کیلئے اسٹیبلشمنٹ کو بھیجا گیا۔ محکمہ پوسٹ کے نمائندہ محمد شاہد کی جانب سے فراہم کئے گئے دستاویزی ثبوت کے تناظر میں اس کے بیٹے کی کنٹریکٹ بنیادوں پر عدم تعیناتی کے بارے میں کوئی ٹھوس وجہ پیش نہ کر سکے۔ صدر مملکت نے درخواست دہندہ کے بیٹے کی کنٹریکٹ پر تعیناتی کیلئے یہ معاملہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ کو بھیج دیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی معمولی عذر پر معاملہ کو پیچیدہ کرنے اور ملازمت نہ دینے پر محکمہ کی سرزنش کی ہے۔ صدر مملکت نے معاملے کو حل کرنے میں غیر معمولی تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ایک معمولی عذر  پر ایک معذور شخص کے معاملہ کو پیچیدہ کرنا افسوسناک ہے، معذور افراد کے خلاف امتیازی سلوک جیسے نامناسب رویوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔ صدر مملکت نے پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کو معذور ملازمین کے بچوں کو دی گئی نوکریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کے روزگار کے حوالہ سے وفاقی حکومت کی پالیسی انسانی ہمدردی کے تحت شروع کی گئی جس کو اسی جذبہ سے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلہ کے خلاف پاکستان پوسٹ آفس کی درخواست مسترد کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...