کراچی (نوائے وقت رپورٹ) یونس ڈھاگہ کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی اور سندھ حکومت میں یونس ڈھاگہ کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنائے جانے پر اتفاق ہو گیا۔ یونس ڈھاگہ خود مختار اور آزاد ایڈمنسٹریٹر ہوں گے۔ سابق سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو گزشتہ روز میئر کراچی کی مدت ختم ہونے کے بعد عہدہ ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کیلئے یونس ڈھاگہ سے متعلق خبر صریحاً غلط ہے۔ یونس ڈھاگہ کا نام حکومت سندھ کی میٹنگ میں زیر بحث نہیں آیا۔ اس حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں۔
یونس ڈھاگہ کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے پر وفاق‘ سندھ میں اتفاق ہو گیا: ذرائع ایسی کوئی بات نہیں : سعید غنی
Aug 29, 2020