لاہور( خصوصی نامہ نگار)محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام حضرت داتا گنج بخشؒ کے977ویں سالانہ غسل مبارک کی تقریب آج 9محرم الحرام 1442 ہجری دن ساڑھے گیارہ بجے دربار حضرت داتاگنج بخشؒ میں ہوگی، پیر سید سعید الحسن شاہ وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب،نذیر احمد چوہان چیئر مین امور مذہبیہ کمیٹی دربار حضرت داتاگنج بخشؒ، ڈاکٹر ارشاد احمد سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب،ڈاکٹرطاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب اور مذہبی وعلمی شخصیات بھی شرکت کرینگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔