بارشوں‘ سیلاب سے نقصان پر اظہار افسوس‘ قوم کو تنہا نہیں چھوڑینگے: شہباز شریف

اسلام آباد + لاہور (وقائع  نگار خصوصی + نیوز رپورٹر) شہباز شریف نے کراچی، سندھ اور لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پربے حد افسوس ہے ،قائد حزب اختلاف نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس مشکل صورتحال کا صبر و استقامت، بہادری اور بہترین انتظامی صلاحیتوں سے مقابلہ کرنا ہے ،مشکل کی گھڑی میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہم سب آپ کے ساتھ ہیںپارٹی رہنما، منتخب نمائندے، عہدیداران اور کارکنان انتظامی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرہ عوام کی مدد  کریں، وفاقی حکومت عوام کے ریسکیو اور ریلیف میں صوبوں کی بھرپور معاونت یقینی بنائے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں قومی اتحاد اور ایثار و قربانی کے جذبے سے کام لینا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...