راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی محمد احسن یونس جمعہ کے روز جامعہ سراجیہ نظامیہ بنی پہنچے ان کی آمد پر مولانا سید چراغ الدین شاہ، سید نظام الدین شاہ اور سید نعمت شاہ نے استقبال کیاسی پی اوکے ہمراہ چیف ٹریفک افسر سید علی اکبر شاہ ، ایس پی راول رائے مظہر اقبال بھی تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی پی او نے کہا کہ ہمیں برداشت کا مظاہرہ کرنا ہے اور درگزر کو فروغ دینا ہے،نوجوان سوشل میڈیا پر کسی بھی مذہبی منافرت سے متعلق پوسٹ کا حصہ نہ بنیںہم ایک اصول پر کاربند ہیں کہ اپنا مسلک چھوڑو مت اور دوسرے کا مسلک چھیڑو مت اسی طرح سے پر امن معاشرے کا قیام ممکن ہے سی پی او نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے راولپنڈی پولیس کے 108 افسران و جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ،جرائم کی روک تھام کے لیے ہمیں شہریوں کا تعاون درکار ہے اسلئے جرائم کی نشاندہی میں ہمارا ساتھ دیں،جو شخص قانون کی رٹ کو چیلنج کرے گا اس کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی سید چراغ الدین شاہ نے کہاکہ مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے محفوظ رہیںسی پی او محمد احسن یونس کے آنے سے راولپنڈی میں انقلاب آیا ہے ان کی آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں دریں اثناء سی پی او محمد احسن یونس نے دیگر افسران کے ہمراہ جامعہ سراجیہ نظامیہ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔
ہمیں برداشت کا مظاہرہ اور درگزر کو فروغ دینا ہے،سی پی او
Aug 29, 2020