زچہ وبچہ صحت کوجدید بنانے کیلئے  آن لائن ٹیلی ہیلتھ سسٹم کا تجربہ کامیاب

Aug 29, 2020

اسلام آباد( نیوز رپورٹر )کامسیٹس کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے پاکستان میں زچہ وبچہ کی صحت کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں پر استوار کرنے کے لیے ٹیلی ہیلتھ سسٹم کے تحت آن لائن تربیت کے دوسرے مرحلے میںپنجاب، سندھ، بلوچستان اورخیبر پختونخوا کیتولیدی صحت کے فرنٹ لائن عملے کوجدید تربیت فراہم کی گئی۔جس میں تولید و زچگی کے دوران پیچیدگیوں کے تدارک،زچہ وبچہ کی ہلاکتوںکو کم کرنے اور ہنر مند برتھ اٹینڈنٹ (ایس بی اے)کوایمرجنسی مسائل سے بروقت نبردآزماء ہونے کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔اس منعقدہ تربیت کاہر ایک مرحلہ5 دن کے دو گروپوں پر مشتمل تھا،گذشتہ روز ختم ہونے والے اس مرحلے میں26ایس بی اے شریک ہوئیں۔کا مسیٹس کے مطابق ٹیلی ہیلتھ سسٹم کی آن لائن تربیت میں یہ فرنٹ لائن عملہ زچہ کی صحت اور نومولود کی نگہداشت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔یہ ہنر مند برتھ اٹینڈنٹ (ایس بی اے) فرنٹ لائن کارکن شمار کیے جاتے ہیں کیوں کہ انتہائی حساس نوعیت کی طبی نگہداشت فراہم کرنے کے لیے ہر مریض کو ایک دوسرے سے الگ نوعیت سے دیکھنا ہوتاہے۔ دوسرے مرحلے میں شامل سٹاف کا تعلق پنجاب،سندھ،خیبر پختونخوااوربلوچستان کے ٹیلی ہیلتھ کلینکس تھا۔چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے سٹاف نے اس تربیت میں ایس آر ایچ کے میدان میں نئے تصورات اور تراکیب کو سیکھااور ساتھ ہی پرانی تراکیب میں آنے والی تبدیلیوں اور جدت سے بھی آگاہی حاصل کی۔

مزیدخبریں