ملتان (نیوز رپورٹر)سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انورنے سرکل کے زیر انتظام سب ڈویژنوں میں خراب اور جلنے والے میٹروں کی تبدیلی کے لئے 1361سنگل فیز میٹرز جاری کردئیے ہیں۔ اور تمام ایگزیکٹو انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر فیلڈ سٹور ملتان سے سنگل فیز میٹرز حاصل کریں اورسی پی90کے تحت خراب ہونے والے میٹروں کی جگہ نصب کئے جائیں ۔