ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز میں واضح کمی آگئی ،کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیاجس کے بعد اموات 6284 ہو گئیں ،319 نئے کیسز سے مجموعی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 372 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں 319 نئے کیسز اور ایک موت ریکارڈ ہوئی۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 372 جبکہ اموات 6284 ہوگئیں۔ سندھ میں بدستور کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ایک لاکھ 29 ہزار 179 ریکارڈ ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں 96 ہزار 699، کے پی میں 35971، بلوچستان میں 12804، اسلام آباد میں 15597،آزاد جموں و کشمیر 2290 اور گلگت میں 2832 کیسز ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 434 ٹیسٹ کیے گئے اب تک 25 لاکھ 81 ہزار 695 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں کورونا کے 112 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں جبکہ ہسپتا لوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے،642 کی حالت تشویشناک ہے ،صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد 280340ہو گئی ، ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید ایک شخص جاں بحق، اموات 6284 ہوگئیں
Aug 29, 2020 | 11:32