فلسطینی قوم مزاحمت کے راستے سے پیچھے نہیں ہٹے گی،حماس 

Aug 29, 2020

غزہ (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم مزاحمت کے راستے سے پیچھے نہیں ہٹے گی، غرب اردن میں فلسطینی قیادت کے خلاف اسرائیلی فوج کے کریک ڈائون کا مقصد صہیونی ریاست کی توسیع پسندانہ سازشوں کے خلاف آئندہ دنوں میں تشکیل پانے والے قومی ایکشن پلان اور اس کی فلسطینیوں کی شمولیت کو روکنا ہے۔حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے غرب اردن میں نمائندہ شخصیات کے خلاف کریک ڈائون ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد فلسطینی قیادت کو منتشر کرنا اور انہیں کسی ایک ایکشن پلان کا حصہ بننے سے روکنا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا   کہ صہیونی ریاست ایک سازش کے تحت غرب اردن میں فلسطینیوںکو خوف زدہ کرنا چاہتی ہے،اسرائیلی دشمن کا مقصد فلسطینی قوم کے عزم اور حوصلوںکو شکست دینا ہے مگر فلسطینی قوم مزاحمت کے راستے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

مزیدخبریں