اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جوہری تجربوںکے خلاف عالمی دن آج29 -اگست بروز ہفتہ کو منایا جائے گا اس دن کا مقصد لوگوں کی توجہ اس جانب دلانا ہے کہ کئی دہائیوں سے ہونے والے جوہری تجربوں نے لوگوں اور ماحولیات کو کتنا نقصا ن پہنچانا ہے ۔ الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اورپرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے جبکہ دوسری جانب نامور گلوکار پرویز مہدی کی15 ویں برسی آج29 - اگست برو ز ہفتہ کو منائی جائے گی وہ 14 اگست1947 کو پید اہوئے ان کا اصل نام پرویز حسن تھا۔انہوں نے فنی کیر ئیر کا آغاز میں ریڈیو پاکستان سے کیا پرویز مہدی نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی شاگردی میںبے پناہ مقبولیت حاصل کی انکی مشہور غزلوں اور گیتوں میں فیر میں تینوں یاد آواں گا ، جاوے پردیسیا اور سات سروں کا بہتا دریا شامل ہیںپرویز مہدی کی شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ستار ہ امتیاز سے نوازا۔ پرویز مہد ی 29اگست2005 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے ۔
جوہری تجربوںکے خلاف عالمی دن آج منایا جائے گا
Aug 29, 2020