مری(امتیاز الحق نامہ نگار خصوصی) بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی صدر مس گیبریلا کیوواس ایک وفد کے ہمراہ سخت حفاظتی انتظامات میں گورنمنٹ ہاوس مری پہنچیں ۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے انہیں یہاں خوش آمدید کہا ۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے میزبان صادق سنجرانی نے ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا ۔جس کے بعد انہوں نے مال روڈ اور ملحقہ کینٹ بورڈ کی حدود میں چہل قدمی کے دوران مری کے ڈیڑھ سو سالہ قدیم اور تاریخی گرجا گھر’’ ہولی ٹرنٹی‘‘چرچ کو دیکھنے کیلئے گئیں اور انہوں نے مری جیسے خوبصورت سیاحتی مرکز میں قائم گرجا گھر خوبصورتی اور تزین و آرائش کا شاندار الفاظ میں سراہتے ہوے کہا کہ ایسے مقامات کے تحفظ کیلئے پاکستان یقیناً ایک اہم مقام کا حامل ہے۔ اس دوران انہوں نے مال روڈ کی طویل چہل قدمی کے دوران مری آنے والے سیاحوں کی جانب سے اچانک استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔ واک کے دوران وہ مری کے خوبصورت اور دلکش موسم لطف اندوز ہوتی رہیں ۔ ایسے میں انہوں نے چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان بنین الاقوامی تعلقات کو انتہائی کامیابی سے لے کر چل رہے ہیں۔ اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے مزید کوششیں کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک مہمان نواز ملک ہے اور اس مہمان نوازی سے متاثر ہوئی ہیں اور آئندہ بھی دورے کرتی رہیں گی ۔صدر انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین مس گیبریلا کیوواس ۔اس موقع پر مری میں سخت ترین سیکورٹی انتظامات دیکھے گئے۔یاد رہے کہ صدر انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین مس گیبریلا کیوواس نے پاکستان آمد سے قبل ترکی کا دورہ بھی کیا جہاں ان کی ملاقات طیب ایردوان سے بھی ہوئی متحدہ عرب امارات ، ایران،قطر، یوریپی ملک جمہوریہ سان مارینو ،پیراگوئے، سمیت افریکی ممالک سیچلز ، نامیبیا کے کامیاب دورے کئے اور ان ممالک کے وزرائے اعظم اور صدور سے ملاقاتیں کیں۔ ان کی آمد کے دوران سخت ترین حفاظتی انتظامات کے نتیجے میں اکثرسڑکوں پر سیاحوں اورمقامی لوگوں کی گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں۔اس طرح ہفتہ وار تعطیلات کے باعث ملک اور بیرون ممالک سے بھی کثیر تعداد میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کو ٹریفک جام کے باعث شدید مشکلات کا سامنا رہا۔