میرپورخاص،صحرائے تھر  میں ٹڈیوں سے متاثرہ علاقوں میں فضائی اسپرے کا کام آٹھ روز بعد مکمل

میرپورخاص( رپورٹ فرحان علی) صحرائے تھر  میں ٹڈیوں سے متاثرہ علاقوں میں فضائی اسپرے کا کام آٹھ روز بعد مکمل کرلیا گیا، اسپرے سے علاقے میں 80 فیصد ٹڈیوں کا خاتمہ ہوگیا ہے وفاقی ادارہ برائے پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے تھرپارکر کے علاقوں اسلام کوٹ اور ڈیپلو میں فضائی اسپرے مشن آٹھ روز جاری رہا اس مشن کے سربراہ ڈپٹی چیف پائلٹ کیپٹن محمد زمان چیمہ کے مطابق فضائی اسپرے مہم کے دوران مجموعی طور پر دو ہزار ایکڑ متاثرہ رقبے پر  800 لیٹر ادویات کا اسپرے کیا گیا اسپرے کے بعد 80 فیصد ٹڈیوں کے خاتمے کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ اس مشن میں دو پائلٹس پر مشتمل کینیڈا کا بیور طیارہ استعمال کیا گیا تھرپارکر میں ٹڈیوں کی یلغار سے علاقے میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی مقامی روائتی فصلوں کو شدید خطرات پیدا ہوگئے تھے جس کے باعث مقامی باشندے شدید پریشان تھے ٹڈیوں کے خاتمے کے بعد تھر کے باشندے خوش ہیں۔

ای پیپر دی نیشن