اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) محرم الحرام کے دوران نذر و نیاز میں استعمال ہونے والی زیادہ تر اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں۔ کھانے پینے کی 29 بنیادی اشیاء کی قیمت گزشتہ سال کے مقابلے 87 فیصد زیادہ ہے۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی اوسط شرح 8.4 فیصد رہی۔ غریب طبقے کیلئے قیمتوں میں اضافے کی شرح 11.6 فیصد ہو گئی۔ رواں ہفتے روزمرہ کی 40 اشیاء گزشتہ برس کے مقابلے میں مہنگی ہوئیں۔ سرخ مرچ 87 فیصد‘ آلو 71 فیصد‘ دال مونگ 33 فیصد‘ دال ماش 32 فیصد‘ دال مسور اور چینی 29 فیصد ‘ ٹماٹر 23 فیصد‘ گھی اور آٹا گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد مہنگا ہوا۔