جہلم(نامہ نگار ) جہلم شہر و گردونواح میں ہوٹلوں اور خوانچہ فروشوں کا کھانوں میں ناقص وغیر میعاری ،گھٹیا اور بدبو دار گھی کا استعمال ، کھلی فضا ء میں موجود باورچی خانوں میں گندگی کے ڈھیر ، شہری ناقص و غیر معیار ی کھانے ،کھانے سے بیمار ہونے لگے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ د اران نے خاموشی اختیار کر لی، شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت جی ٹی روڈ پر قائم ہوٹلز مالکان کھانے کی اشیاء میں ناقص اور بدبوردار گھی کا سر عام استعمال کر رہے ہیں جبکہ لاری اڈوں و غیرہ پر گھی سے تلی اشیاء فروخت کرنے والے ان سے بھی 2 قدم آگے ہیں او ر ان کی مصنوعات میں سڑک پر اڑنے والا گردو غبار بھی شامل ہوتا ہے ہوٹلوں کے باورچی خانے بھی غسل خانوں، لیٹرینوں کے ساتھ کھلی جگہ پر بنائے گئے ہیں جو صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی سے اٹے ہوئے ہوتے ہیں اور کھانوں کی تیاری سے لیکر برتنوں کی دھلائی تک کے سارے عمل میں صفائی یا حفظان صحت کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا جبکہ دوسری طرف محکمہ صحت اور دیگرمتعلقہ ادارے ہوٹل مالکان سے بھتہ لینے تک محدود ہیں ، دسری طرف ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران ہوٹلوں ، بیکریوں، پکوڑے سموسے تیار کرنے والے مالکان کو چیک کرنے کی کبھی زحمت گوارہ نہیں کرتے ، جسکی وجہ سے شہری انتڑیوں اور پیٹ کی بیماریوں سمیت ہیپاٹائٹس جیسے مہلک امراض کا شکار ہو رہے ہیں عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی سمیت متعلقہ ذمہ داران سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
جہلم شہر و گردونواح میں غیر میعاری گھی کا استعمال ،شہری بیمار ہونے لگے
Aug 29, 2020