ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)علاقہ کے سرگرم سیاسی رہنماء راجہ لیاقت علی آف ہالینڈنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آئندہ انتخابات میںپی ٹی آئی کے نظریاتی ورکروںکوٹکٹ جاری کرنے کافیصلہ کرکے کارکنان کے دل جیت لیئے ہیں،انہوںنے کہاکہ عمران خان نے میاںنوازشریف اینڈکمپنی اورزرداری اینڈکمپنی کواین آر،او نہ دینے کااعلان کرکے دلیری اوربہادری کی روشن مثال قائم کردی ہے،راجہ لیاقت نے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میںوفاقی وزیرغلام سرورخان کی جرائت وبہادری کوسلام پیش کرتاہوںکہ انہوںنے لیبرکمپلیکس کے دورہ کے دوران صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے ملک وقوم کی گزشتہ 35 برسوں سے دولت لوٹنے والے لٹیروں کاکڑا، احتساب کرنے کامطالبہ کیا،اورکہا کہ قومی دولت لوٹنے والے بددیانت سیاستدانو ں کوکڑی سزائیں دیناوقت کی اہم ضرورت ہے،راجہ لیاقت علی نے کہاکہ غلام سرورخان کے بیان نے لٹیروں کااحتساب کرنے کی امیدلگائے عوام میںخوشی ومسرت کی لہردوڑگئی ہے،کیونکہ عوام چاہتے ہیںکہ قومی دولت لوٹ کربیرون ملک بھاگ جانے والوںکوکسی صورت معافی نہیںملنی چاہیئے۔
پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکروں کوٹکٹ جاری کرنیکافیصلہ خوش آئند ہے، لیاقت علی
Aug 29, 2020