یوم عاشور پر کشمیر، راولپنڈی، جہلم، سیالکوٹ، ناروال، گجرات، لاہور، بہاولپور اور بہاولنگر کے اضلاع میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Aug 29, 2020 | 17:36

سپورٹس رپورٹر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ موسمیات نے یوم عاشور پر کشمیر، راولپنڈی، جہلم، سیالکوٹ، ناروال، گجرات، لاہور، بہاولپور اور بہاولنگر کے اضلاع میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیالکوٹ، ملتان، نارووال اور خانیوال کے اضلاع میں بیشتر مقامات پر جبکہ کشمیر، راولپنڈی، ساہیوال، منڈی بہاوالدین، گوجرانوالا، قصور، اسلام آباد، چکوال، بہاولنگر اور بہاولپور کے اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران ریکارڈ ہونے والی بارش کے مطابق سیالکوٹ شہر میں 27.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملتان شہر میں 24.5، نارووال میں 17.0، خانیوال میں 17.0، مری میں 11.0، مظفرآباد 10.0، گڑھی دوپٹہ 7.0، ساہیوال میں 5.0، راولا کوٹ ایئرپورٹ میں 3.7، مظفر آباد میں 3.0، سیالکوٹ شہر میں 2.7، کوٹلی میں 2.0، منڈی بہاوالدین میں1.6، سیالکوٹ ایئرپورٹ 1.2، گوجرانوالہ1.0، ملتان ائیرپورٹ 1.0، قصور 1.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں