فیروزوالا( نامہ نگار) نبی پورہ کے قریب تیزرفتار کارنے گاؤں گھنگ کے 18سالہ منیر علی اورتیرہ سالہ دوست ابوہریرہ کی موٹرسائیکل کوٹکر ماردی ۔ منیر علی زخموں کی تاب نہ لاکر جاںبحق ہوگیا جبکہ ابوہریرہ کو جنرل ہسپتال داخل کرا دیا۔ دھنت پورہ کے قریب تیزرفتار ویگن اور آئل ٹینکر میں تصادم، 3 عورتوںسمیت11مسافر زخمی ہوگئے ۔