فیروز والا: ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق‘3خواتین سمیت 11زخمی 

Aug 29, 2021

 فیروزوالا( نامہ نگار) نبی پورہ کے قریب تیزرفتار کارنے گاؤں گھنگ کے 18سالہ منیر علی اورتیرہ سالہ دوست ابوہریرہ کی موٹرسائیکل کوٹکر ماردی ۔ منیر علی زخموں کی تاب نہ لاکر جاںبحق ہوگیا جبکہ ابوہریرہ کو جنرل ہسپتال داخل کرا دیا۔ دھنت پورہ کے قریب تیزرفتار ویگن اور آئل ٹینکر میں تصادم، 3  عورتوںسمیت11مسافر زخمی  ہوگئے ۔

مزیدخبریں